Thursday, February 16, 2012

I'm an actor, not an ISI agent: Veena Malik آئی ایس آئی کی جاسوس نہیں: وینا ملک




Pakistani actor Veena Malik’s controversial ISI tattoo caused a stir on both sides of the border, but it seems some Indians have taken the message in the photo shoot literally. Allegations have arisen that Veena is working as a spy with Pakistan’s Inter-Services Intelligence (ISI) – a rumour she has been quick to deny and term “nonsense”.
“One day I am accused of being aggressive, and the next day a spy. I am an actress. I don’t like being given such labels. People should respect me. I am an honest person who is just doing her work,” the actress was quoted as saying.
The latest controversy erupted after a court order to look into a complaint that Veena was spying for Pakistan. Delhi police investigated the matter and reported that Veena had denied the allegations. The original complainant had said that Veena’s tattoo in a risque photo shoot for FHM magazine indicated that she was spying for the intelligence agency.
In response to this charge, Veena’s international manager Nisha Sahdev said:
“We see and hear stories in the press daily on Veena Malik. We choose to let them be, but on this occasion we must clear that Veena has all the proper paperwork to enter and exit countries she works in and holds all the rightful documents for each project. These comments are unnecessary and time consuming.”
Veena is currently focusing on the release of her three Bollywood films and a reality TV show.


بھارت میں پاکستان کی متنازعہ اداکارہ وینا ملک نے پاکستانی انٹیلیجنس ایجنسی آئي ایس آئي کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام کی تردید کی ہے۔
دلی پولیس نے عدالت میں داخل کردہ اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ وینا ملک آئی ایس آئي کی جاسوس نہیں ہیں۔

ان پر جاسوسی کا الزام ایک میگزین میں ان کی ایک عریاں تصویر کی اشاعت کے بعد عائد کیا گيا تھا جس میں ان کے ایک بازو پر آئی ایس آئی کا ٹیٹو واضح طور پر کنندہ تھا۔
اس سے پہلے عدالت نے اس سلسلے میں ایک عرضی پر سماعت کے بعد پولیس کو اس معاملے کی تفتیش کرنے کے احکامات دیے تھے۔
پولیس نے تفتیش کے بعد اپنی ایکشن ٹیکن رپورٹ ( اے ٹی آر) عدالت میں داخل کی ہے جس کے متعلق مجسٹریٹ پوروا سرین نے اس مقدمے کے فریقین کو آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا ’جامعہ نگر کے ایس ایچ او نے ایکشن ٹیکن رپورٹ فائل کر دی ہے۔ وینا ملک کا بیان اس میں درج ہے اور اس پر مزید سماعت آئندہ دو مارچ کو ہوگي۔‘
پولیس کے مطابق وینا ملک نے جاسوسی کرنے جیسے کسی بھی الزام کو سختی سے مسترد کیا ہے۔
دلی میں جامعہ نگر علاقے کی ایک مسجد کے امام مہیدالحسن نے اپنے وکیل انور احمد کے ذریعے عدالت میں عرضی داخل کی تھی کہ جس میں انہوں نے استدعا کی تھی کہ وہ آئی ایس آئی کی جاسوس ہیں اور ان کے خلاف ملک سے غداری کرنے کا مقدمہ درج کیا جائے۔
اس عرضی میں ان کی اس نیم عریاں تصویر کا بھی ذکر ہے جس میں ان کے بائیں بازو پر آئی ایس آئی کا ٹیٹو بھی تھا۔
عدالت سے شکایت کی گئی تھی کہ ان کی اس تصویر سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں اور اس تصویر سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ آئی ایس آئی کے لیے جاسوسی کرتی ہیں۔
جب یہ تصویر پہلی بار شا‏ئع ہوئی تھی تو وینا ملک نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرکے اسے شائع کیا گیا ہے اور انہوں نے خود ایسی تصویر نہیں بنوائی


1. 2. 3. 5. 6. 7.

No comments:

Post a Comment

Popular Posts