Friday, February 10, 2012

Aalim On Line Bilal Qutab Expose 2012 Must See


نام عالم آن لائن حقیقت جاہل آف لائن،





http://www.facebook.com/photo.php?v=2947420677287&set=vb.1014411658&type=2&theater گزشتہ
دنوں جیو ٹی وی کے مشہور پروگرام عالم ”آن لائن“ میں قبول اسلام کا جاہلانہ ڈرامہ رچا دیا گیا۔ پروگرام کے ہوسٹ سید بلال قطب نامی شخص نے پروگرام میں کہا کہ انہیں ایک کال آ رہی ہے، اس کے ساتھ ہی سکرین پر نام ظاہر ہوا۔ ڈاکٹر عائشہ (ٹورنٹو) اس طرح کا نام اچانک ظاہر ہونے اور پھر عائشہ جو خالص مسلمانوں کا نام ہے، سے ہی بخوبی ظاہر ہو رہا تھا کہ یہ سارا کچھ ڈرامہ ہی ہے۔ کال ملتے ہی وہ خاتون بتانے لگی کہ اسے ایک شخص سے عشق ہے لیکن وہ دوسرے مذہب سے تعلق رکھتا ہے۔ تو میں کیا کروں؟ اس پر سید بلال قطب نے کہا کہ ارے ، ارے، ارے، آپ کلمہ پڑھ لو اور مسلمان ہو جاﺅاور شادی کر لو۔ اس پر خاتون بولی کہ کیا یہ اتنا آسان ہے؟ اس پر بلال قطب نے کہا کہ یہ بہت آسان ہے، کلمہ پڑھ لو اور بس.... ساتھ ہی کہا کہ میں آپ کو بڑا بھائی ہونے کے ناطے یہیں کلمہ پڑھاتا ہوں۔ اس کے ساتھ ہی بلال قطب نے کلمہ پڑھانا شروع کر دیا لیکن موصوف اس بات تک سے بھی ناواقف نکلے کہ نومسلم کو کونسا کلمہ پڑھا کر مسلمان کیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی جو معروف کلمہ پڑھایا وہ کچھ یوں تھا:للہ کی لام کے نیچے زیر اور رسول کی لام پر زبر لیکن دوسری طرف حیران کن طور پر ”نو مسلم“ خاتون نے جو کلمہ پڑھا وہ زیادہ درست تھا۔ سید بلال قطب نے اس موقع پر اس خاتون کو کلمہ کا ترجمہ بھی بتایا اور الہ کا معنی خدا کر کے سب کو حیران کردیا اور کلمے کے بھی دوسرے مرحلے میں اپنی طرف سے ”اور“ کا اضافہ بھی کردیا۔ اس کے ساتھ خاتون اور بلال دونوں آبدیدہ ہو گئے جس کے ساتھ ایک بار پھر کھلے بندوں اندازہ ہوا کہ یہ سارا کچھ محض ڈرامہ تھا۔ © ©”نو مسلمہ “ خاتون نے جس انداز اور طرز پر انگریزی اور اپنی ہی تخلیق کردہ اردو میں گفتگو کی وہ بھ اس ڈرامے کی کھلی چغلی کھا رہی تھی۔ یوںاپنے آپ کو علم کا قطب سمجھنے والے سید بلال قطب کی بھی حقیقت کھل کر سامنے آ گئی۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اتنے بڑے کھلے ڈرامے اور جہالت کی تمام حدیں پار کرنے کے باوجود جیوٹی وی کے ارباب اختیار اس کو اپنے بہت بڑے کارنامے کے طور پر دکھا رہے ہیں کہ ان کی کاوش سے فون ملاتے ہی ڈاکٹر عائشہ ”مسلمان“ ہو گئی۔ اس صورتحال پر ہم یہ ضروری سمجھتے ہیں کہ عوام الناس کو اس طرح کی جہالتوں کا تعاقب کر کے گمراہی سے بچایا جائے تاکہ جاہل لوگ سادہ لوح عوام کو اسلام کے نام پر گمراہ نہ کر سکیں جس کا سلسلہ آج کل تقریبا تمام ٹی وی چینلز نے شروع کر رکھا ہے کہ جن لوگوں کا ظاہر شکل و لباس تک مسلمانوں والا نہیں ،وہ کیسے لوگوں کو اسلام کی تعلیم دینے آ کر بیٹھ گئے ہیں۔ جہالت کے اس سلسلے کو روکنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عوام تک یہ پیغام پھیلایا جائے ورنہ عام لوگ اصل دین کے بجائے ان جاہل ماڈرن جبری مولویوں سے مسئلے پوچھ پوچھ کرگمراہ ہوں گے اور اصل اسلام سے ہی نابلد ہو کر رہ جائیں گے۔شکریہ


1. 2. 3. 5. 6. 7.

No comments:

Post a Comment

Popular Posts