Saturday, February 25, 2012

Aqib Javed resigns as bowling coach عاقب جاوید بولنگ کوچ نہیں رہیں گے

Bowling coach of Pakistan Cricket team, Aqib Javed has resigned from his post but working with the team till the end of Pak-England series. According to sources, Aqib Javed has joined United Arab Emirates team as main coach and he would join the UAE team after this series.



عاقب جاوید نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو باضابطہ طور پر مطلع کردیا ہے کہ وہ بولنگ کوچ کے عہدے پر مزید رہنا نہیں چاہتے۔
عاقب جاوید متحدہ عرب امارات کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھالنے والے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے موجودہ کوچ کبیر خان نے ایک بار پھر افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے دبئی سے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کئی دنوں سے عاقب جاوید کے استعفے کے بارے میں باتیں سن رہے تھے تاہم عاقب جاوید نے ان سے ہفتے کے روز ملاقات کے دوران باضابطہ طور پر مطلع کردیا کہ وہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام پر پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بولنگ کوچ کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز پیر کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے ساتھ ختم ہورہی ہے۔
ذکا اشرف نے کہا کہ وہ عاقب جاوید کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ایک اچھے بولنگ کوچ کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے بولنگ کوچ کے لیے اشتہار بھی دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئندہ ماہ ڈیو واٹمور کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کا نیا کوچ مقرر کرنے والا ہے۔ ان کے علاوہ جولین فونٹین فیلڈنگ کوچ کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
اس وقت سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد فیلڈنگ کوچ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ڈیوواٹمور اور جولین فونٹین مارچ کے پہلے ہفتے میں پاکستان آکر معاہدوں پر دستخط کرنے والے ہیں۔
انتالیس سالہ عاقب جاوید نے بائیس ٹیسٹ اور ایک سو تریسٹھ ون ڈے میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
وہ سنہ دو ہزار چار میں انڈر19 ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستانی ٹیم کےکوچ تھے۔
وہ مختلف اوقات میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کےساتھ بولنگ کوچ کے طور پر منسلک رہے۔


1. 2. 3. 5. 6. 7.

Popular Posts