Thursday, February 16, 2012

Karachi, cheapest city in the world, again کراچی: دنیا کا سب سے غریب پرورشہر



Karachi has been ranked the cheapest city in the world, for the second year running.
According to a report published in The Wall Street Journal, Pakistan’s biggest city landed up at the bottom of the index for the Economist Intelligence Unit’s world-wide cost-of-living survey.
The over-populated port city came in 131st out of 131 cities, maintaining last year’s position.
Other cities that made it to the bottom ten include Mumbai, New Delhi, Kathmandu and Dhaka.
Jon Copestake, editor of the survey, stated in the report that these cheap cities “have been cheap for a long time.” “Even though local inflation is high, it’s coming from a very low base, so it’s only a slight rise in the cost-of-living index,” he said.
Published twice a year, the survey tracks the prices of goods and services such as food, transportation, utilities, private schools and domestic help to calculate scores for each city, using New York as its base with a score of 100.
According to this year’s survey, Zurich is the world’s most expensive city to live in.



معروف انگریزی جریدے اکونومسٹ کی ایک رپورٹ میں کراچی لگاتار دوسرے برس دنیا کا سستا ترین شہر قرار دیا گیا ہے جبکہ سوئٹزرلینڈ کا شہر زیورخ دنیا کے مہنگے ترین شہر کے طور پر سامنے آیا ہے۔
اکونومسٹ کا انٹیلی جنس یونٹ ہر سال دو مرتبہ دنیا کے شہروں پر ایک رپورٹ جاری کرتا ہے جس میں روزمرہ اور گھریلو اشیاء ، بجلی اور گیس جیسی بنیادی سہولیات اور گھریلو خادموں، نجی اسکولوں اور ٹرانسپورٹ جیسی خدمات کی قیمتوں کی بنیاد پر ان شہروں کی درجہ بندی کی جاتی ہے۔درجہ بندی کے مقصد سے نیویارک کو سو پوائنٹس کے ساتھ نقطۂ آغاز بناتے ہوئے اس کے اوپر یا نیچے ایک سو اکتیس شہروں کے درجات مقرر کیے جاتے ہیں۔
تازہ ترین رپورٹ کے رو سے دنیا کے سستے ترین شہر جنوبی ایشیا میں ہیں جن میں کراچی سستا ترین جبکہ دیگر نو سستے ترین شہروں میں بھارتی دارالحکومت دلی، ممبئی، نیپال کا دارالحکومت کٹھمنڈو اور بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکہ شامل ہیں۔
زیورخ اس برس جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا مہنگا ترین شہر بن گیا جبکہ تیسرے نمبر پر بھی جاپانی اور سوئس شہر جنیوا اور اوساکا کوبے ہی ہیں۔
دنیا کے دس مہنگے ترین شہر براعظم ایشیا اور یورپ کے درمیان مساوی تقسیم ہیں یعنی ایشیائی شہر سنگاپور ، سڈنی اور میلبورن اور یورپی شہر اوسلو ، پیرس اور فرینکفرٹ بھی دس سرفہرست مہنگے شہروں میں گنے گئے ہیں۔
خود نیویارک شہر اس فہرست میں ایک اور امریکی شہر شکاگو کے ساتھ مشترکہ طور پر سینتالیسویں نمبر پر ہے جبکہ گزشتہ برس کی فہرست میں نیویارک چھتیسویں نمبر پر تھا۔
1. 2. 3. 5. 6. 7.

No comments:

Post a Comment

Popular Posts